اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن نے کہا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے داعش دہشت گرد تنظیم کے اس کمانڈر کو گرفتار کرلیا ہے جو سرکاٹنے اور پھانسی دینے کے احکامات صادر کرتا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ عراقی شہریوں کے تعاون سے داعش کے اہم کماںڈر کو کرفتار کیا گیا ہے جو زنانہ لباس پہن کر خود کو چھپائے ہوئے تھا۔
.......
/169